Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

10 سال بعد ویرات کوہلی کو کس فیصلے پر پچھتاوا ہوگا؟ کپل دیو کا بڑا بیان سامنے آگیا

نئی دہلی: بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے اس فیصلے پر 10 سال بعد پچھتاوا ہوسکتا ہے۔

کپل دیو نے مئی 2025ء میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے کوہلی کے فیصلے کو ان کی بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی فٹنس غیر معمولی ہے اور وہ 25 سالہ کھلاڑیوں کو بھی فٹنس کے معاملے میں چیلنج کرسکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ غصے میں آکر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ کھلاڑیوں کو سابق بھارتی کرکٹر موہندر امرناتھ سے سبق لینا چاہیے، جنہیں کئی مرتبہ ٹیم سے باہر کیا گیا لیکن انہوں نے محنت اور کارکردگی سے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنائی۔

کپل دیو نے بھارتی کپتان روہت شرما کے مستقبل پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ سلیکٹرز پر چھوڑ دینا چاہیے۔

روہت شرما نے ملک کیلئے بہت خدمات انجام دی ہیں، تاہم کوئی بھی کھلاڑی ہمیشہ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر، انیل کمبلے، روی چندرن ایشون اور مہندر سنگھ دھونی جیسے بڑے نام بھی ایک دن کھیل سے رخصت ہوئے، کیونکہ ہر کھلاڑی کو بالآخر اپنے کیریئر کا اختتام کرنا ہوتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More