Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

11ویں تھل جیپ ریلی، نادر مگسی نے پری پیئرڈ کیٹیگری کا میدان مار لیا

 مظفر گڑھ: 11ویں تھل جیپ ریلی کے پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، غیر حتمی نتائج کے مطابق نامور ریسر نادر مگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ریس کے دوران فیصل شادی خیل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے باعث وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں بی کیٹیگری میں ارباز خان، سی کیٹیگری میں عمر اقبال جبکہ ڈی کیٹیگری میں ظفر بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

پری پیئرڈ خواتین کیٹیگری میں دینا پٹیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں منعقدہ ثقافتی میلے کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں، جہاں نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلوں نے شائقین کی توجہ حاصل کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More