Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا: نواز شریف

 اسلام آباد:   پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے، اس لیے ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا جانا چاہیے تھا۔

   سابق وزیراعظم کی پی ٹی آئی پر تنقید، کہا صوبائی وسائل وفاقی دارالحکومت اور دیگر صوبوں کے خلاف استعمال کرنا سمجھ سے بالاتر ہے

 

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ جماعت نے گزشتہ 13 سال کے دوران خیبرپختونخوا کو نقصان پہنچایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ کسی ملک کا وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کیسے کر سکتا ہے۔

نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دیگر صوبوں کے خلاف استعمال کرنے کا کیا جواز ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہو چکے ہیں۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ ان کی جماعت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More