لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹرائی سیریز کے میچز کے لیے انتظامات تیز کر دیے گئے ہیں، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی ہے۔
اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کے لیے مختلف انتظامی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف عارضی لائٹس نصب کر دی ہیں، جبکہ اسٹیڈیم کے گرد موجود گراؤنڈز کے کھلے حصوں کو قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
میچز کے دوران سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فیروز پور روڈ سے لبرٹی چوک جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے فیروز پور روڈ اور لبرٹی کی سمت نشتر پارک کے گیٹوں پر اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈز کی صفائی کا کام جاری ہے، جبکہ گراؤنڈ میں پریکٹس پچز کی تیاری اور میچز کے لیے اسکوائر کو تیار کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم اور اطراف میں ضروری انتظامات مکمل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ ٹرائی سیریز کے میچز کا انعقاد طے شدہ شیڈول کے مطابق کیا جا سکے۔
[…] ازیں لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے […]