Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن اور کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں: یاسر عرفات

 لاہور: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آل راؤنڈر یاسر عرفات نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے موجودہ دور میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے تمام متعلقہ افراد کو کام کرنے کی مکمل آزادی اور اختیار دے رکھا ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انہیں اکیڈمی کے انتظامی امور، جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یاسر عرفات نے اکیڈمی میں ہونے والی تبدیلیوں اور بڑے پیمانے پر جاری ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے کرکٹ کے فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے اور انہیں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر یاسر عرفات نے پی سی بی ہائی پرفارمنس سے وابستہ ملک بھر کے کوچز کی کارکردگی اور تربیتی طریقہ کار میں بھی خصوصی دلچسپی لی۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بتایا کہ تمام ہائی پرفارمنس کوچز کے کوچنگ اسٹائل اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔ اب ملک بھر میں گراس روٹ سطح پر کام کرنے والے کوچز کی سرگرمیوں اور کارکردگی کا ریکارڈ پی سی بی کے ایتھلیٹ مینجمنٹ پورٹل پر دستیاب ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی پرفارمنس پروگرام کے تحت لیول تھری کوچز کیلئے مزید تربیتی کورسز بھی متعارف کرائے جائیں گے، جن کا مقصد ملک میں کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

یاسر عرفات نے کرکٹ گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد جیسے میدانوں کو حاصل کرکے جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینا حوصلہ افزا اقدام ہے۔

دورے کے دوران سابق آل راؤنڈر نے ایل سی سی اے گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا اور اسے جدید ضروریات کے مطابق ہائی پرفارمنس کرکٹ وینیو میں تبدیل کرنے کیلئے پی سی بی کی کوششوں کو سراہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More