Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ورلڈ کلچر فیسٹیول کا گیارہواں روز، آربٹ ڈانس بیٹل کے دلچسپ مقابلوں نے سماں باندھ دیا

 کراچی:   آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی تقریبات اور ثقافتی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، فیسٹیول کے گیارہویں روز کا آغاز آربٹ ڈانس بیٹل کے آڈیشن راؤنڈ سے ہوا۔

آربٹ ڈانس بیٹل کے فائنل مرحلے میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے، جہاں فائنلسٹ نے اپنی بہترین رقص پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے۔

مقابلے سے لطف اندوز ہونے کے لیے رقص کے شوقین افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ آربٹ ڈانس بیٹل کی میزبانی ناروے سے تعلق رکھنے والے معروف ڈانسر نوید رضوانی نے کی۔

اس موقع پر ناروے کی ڈی جے کیتھرین نے ہپ ہاپ موسیقی کی دھنیں پیش کیں، جن پر نوجوانوں نے بھرپور رقص کا مظاہرہ کیا۔ شرکاء کے جوش و خروش اور فنکارانہ صلاحیتوں نے غیر ملکی فنکاروں کو بھی محظوظ کیا۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں مختلف ممالک کے فنکاروں اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے شائقین کو فن اور تفریح کے منفرد رنگ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More