Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کر گئیں، کینسر سے طویل جنگ لڑتی رہیں

 لندن: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ میرا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بہن کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ شائستہ عباس کئی برس سے کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہی تھیں۔

میرا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہن کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متعدد مرتبہ برطانوی ہائی کمیشن سے ویزے کی درخواست کی، تاہم انہیں ویزا جاری نہیں کیا گیا اور وہ اپنی بہن سے آخری ملاقات نہ کر سکیں۔

اداکارہ کی دوسری بہن اقصیٰ عباس، جو یورپ میں مقیم ہیں، نے بھی نجی ٹی وی کو بتایا کہ شائستہ گزشتہ دو ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ان کے مطابق شائستہ عباس کی طبیعت گزشتہ ایک سال کے دوران کئی مرتبہ خراب ہوئی، جس کے باعث انہیں بار بار ہسپتال منتقل کیا جاتا رہا، تاہم طبیعت میں بہتری آنے پر گھر بھیج دیا جاتا تھا۔

شائستہ عباس ایک کمسن بیٹی کی والدہ تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد اداکارہ میرا نے اپنی بھانجی کی کفالت اور اسے گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More