Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فٹبال کے بعد فلمی دنیا میں بھی رونالڈو کی انٹری، پہلی ٹی وی سیریز کا اعلان کردیا

لزبن: (ویب ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیلوں کی دنیا سے آگے بڑھتے ہوئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا، اسٹار فٹبالر نے اپنی پہلی ٹی وی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے منصوبے کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی ٹی وی سیریز کی تیاری کا آغاز ہوچکا ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق ’Day 1s‘ فٹبال کی دنیا کے پس منظر میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریز ہے، جس میں ایک بڑی فٹبال ایجنسی کے کاروباری معاملات، طاقت کی کشمکش، کھلاڑیوں کے معاہدوں اور باہمی تعلقات کی کہانی پیش کی جائے گی۔

سیریز میں معروف برطانوی اداکار ڈیمین لیوس فٹبال ایجنٹ اسٹینلے ڈالٹن کا کردار ادا کریں گے، جبکہ سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری اور برطانوی ریپر ڈیو بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ تھیری ہنری کی مختصر کردار میں شرکت متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس سیریز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہوں گے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ کسی اسکرپٹڈ ڈرامے میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے۔

یہ منصوبہ رونالڈو اور برطانوی فلم ساز میتھیو وان کی مشترکہ پروڈکشن کمپنی کے تحت تیار کیا جا رہا ہے، جس کا آغاز 2025ء میں کیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More