سڈنی: آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے بال ٹیمپرنگ تنازع میں کپتان پیٹ کمنز کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کمنز کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو وہ خود بھی ٹیم میں اپنے مستقبل پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ہیزل ووڈ نے 2018 میں جنوبی افریقا کے دورے کے دوران سامنے آنے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔
جوش ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ انہیں سینڈ پیپر کے استعمال یا گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے کسی منصوبے کا علم نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے مختلف حلقوں کی جانب سے پیٹ کمنز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم وہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہیزل ووڈ کے مطابق پیٹ کمنز نے گزشتہ پانچ سے چھ برسوں کے دوران ٹیم کو بہترین انداز میں متحد رکھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ماضی میں پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ جیسے واقعے کی دوبارہ نوبت نہ آئے۔