Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری انصاف دینے کا مطالبہ

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے تینوں چیف جسٹس صاحبان سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دس روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ کر انصاف کی فراہمی کی درخواست کی تھی، تاہم تاحال اس پر کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے ایک بار پھر تینوں چیف جسٹس صاحبان سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بلا تاخیر انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل تینوں اعلیٰ عدالتی سربراہان کو خط تحریر کیا تھا، جو ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے پہنچایا گیا۔

وکیل سلمان صفدر کے مطابق خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لکھا گیا، جس میں طبی سہولتوں کی فراہمی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی گئی تھی۔

خط میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈاکٹروں نے انہیں برین ہیمرج اور دل کا دورہ پڑنے کے خطرے سے آگاہ کیا ہے، جبکہ ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More