Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

دہلی میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی، وزیراعظم کی ڈاکٹر مصدق ملک کی سفارتی کاوشوں کی تعریف

 اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کا مؤثر مؤقف پیش کرنے پر وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے حالیہ دورہ بھارت اور دہلی میں منعقدہ ایس سی او تہذیبی مکالمے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی فورم پر پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے تاریخ اور زمینی حقائق کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

شہباز شریف نے وفاقی وزیر کے اندازِ بیان، اردو زبان پر دسترس اور اظہارِ خیال کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے تحمل، دانشمندی اور فکری وضاحت پر مبنی سفارت کاری کا نیا معیار پیش کیا گیا، جو قابلِ تحسین ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More