Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بیٹرز میں بھارتی کھلاڑیوں کا غلبہ، راشد خان نے پہلی پوزیشن چھین لی

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز کی پوزیشنز میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

 

 

 آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کے مطابق بھارتی بیٹرز نے ٹاپ پوزیشنز پر قبضہ جما رکھا ہے۔

 

 

بھارت کے شریاش ایئر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 18 درجے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ تلک ورما ایک درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

 

 

 بولرز کی فہرست میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے، جس کے بعد ابرار احمد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے تجربہ کار کھلاڑی سکندر رضا پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب دوسرے اور انگلینڈ کے ول جیکس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More