Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست، فائنل میں جگہ بنا لی

 عمان: انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

عمان کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث پوری ٹیم بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں ناکام رہی۔

پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 30 رنز دے کر 5 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد صیام نے 2 جبکہ علی رضا، حسنین عباس ڈار اور احمد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کی جانب سے عبداللہ الموہی 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ رقیب الحسین نے 26 اور الرفی نے 20 رنز بنائے۔

پاکستان کو کامیابی کے لیے 139 رنز کا ہدف ملا، جسے قومی ٹیم نے 21.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ حیام خان نے 69 اور عثمان خان نے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو شاندار فتح دلائی، جبکہ عبدالقادر 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل افغانستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو شیڈول ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More