Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: فلم ’گھوسٹ اسکول‘ بغیر کسی کٹوتی کے ریلیز کے لیے تیار

 کراچی: سندھ میں تعلیمی مسائل اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز پر مبنی فلم ’گھوسٹ اسکول‘ کی نمائش کی راہ میں حائل تمام قانونی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ تین ماہ کی طویل قانونی جدوجہد کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے سندھ سنسر بورڈ کے کٹوتی کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے فلم کو بغیر کسی سنسرشپ کے ریلیز کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔

ہدایت کارہ سیماب گل نے اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے چاہتی تھیں کہ سندھ کے لوگ یہ کہانی دیکھیں کیونکہ یہ براہِ راست انہی کے معاشرے کے عکاس ہے۔

فلم کی کہانی دس سالہ بچی رابعہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گاؤں کے واحد اسکول کے اچانک بند ہونے اور اس کے آسیب زدہ ہونے کی افواہوں کا سچ تلاش کرتی ہے۔ یہ کہانی صوبے میں غیر فعال اسکولوں کے سنگین مسئلے کو اجاگر کرتی ہے۔

اس فلم کی سنیماٹوگرافی افغانستان میں پیدا ہونے والی جرمن فلم ساز زمرین وحدت نے کی ہے، جنہوں نے 2021 میں افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر لگنے والی پابندیوں کے بعد اس موضوع کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے اس پروجیکٹ پر بغیر کسی معاوضے کے کام کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی سطح پر قانونی مسائل کا شکار رہنے والی یہ فلم بین الاقوامی سطح پر شدید پذیرائی حاصل کر چکی ہے اور اسے اس سال کے برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے علاوہ جرمنی کے کم از کم 11 سنیما گھروں میں بھی دکھایا جا چکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More