Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل، وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ہال آف فیم میں شامل ہونا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتیں اور دفاع وطن کے لیے غیرمتزلزل عزم قابل تحسین ہے۔ امن کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بلند کرنے کے لیے ان کی خدمات بھی قابل قدر ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر افسران اور جوانوں کی جرات، لگن اور قربانیوں کا اعتراف بھی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلح افواج ملک کا دفاع کرتی ہیں جبکہ قوم کی ثابت قدمی اور غیرمتزلزل حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی و خوشحالی عطا فرمائے اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے مشترکہ کوششوں میں برکت ڈالے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More