سعودی حکام کے مطابق 2027 کے لیے حکومتی آمدن 1200 ارب ریال جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1400 ارب ریال مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ کی منظوری کے موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی معیشت نے 2026 کے دوران غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا اور اس کی بنیادیں مضبوط معاشی ڈھانچے اور طویل المدتی منصوبہ بندی پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وژن 2030 کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا جبکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ تعاون بھی جاری رکھا جائے گا۔
ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے قومی اثاثوں کا تحفظ جاری رکھے گا، ملکی سلامتی، استحکام اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔