Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے ٹائٹل کے دفاع کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

 لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے دفاعی چیمپئن قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت فرحان یوسف کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق فرحان یوسف کی سربراہی میں اعلان کردہ اسکواڈ میں عثمان خان، حیام خان، جہانگیر بلال اور حذیفہ احسن شامل ہیں، جبکہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں عبدالقادر اور حمزہ ظہور انجام دیں گے۔

ٹیم میں احمد حسین اور حسنین عباس ڈار کو آل راؤنڈر کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ محمد حذیفہ اور نقاب شفیق اسپن بولنگ کے شعبے میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

فاسٹ بولنگ کے لیے علی رضا، عبدالسبحان، محمد صیام اور رضوان اللہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 5 سے 14 نومبر تک عمان میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 12 نومبر جبکہ فائنل 14 نومبر کو شیڈول ہے۔

پاکستانی ٹیم کو گروپ اے میں بھارت، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کرے گی، جبکہ 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت اور 10 نومبر کو نیپال سے مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اب قومی ٹیم نئے ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More