ایران اپنے ہتھیاروں کی رینج پالیسی کے تحت محدود رکھتا ہے، ضرورت پڑنے پر اضافہ کر سکتے ہیں: جنرل محمد رضا نقدی
تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے رابطہ کار ڈپٹی کمانڈر جنرل محمد رضا نقدی نے اہم بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں ہتھیار ملکی سطح پر تیار کیے جاتے ہیں اور ان کی محدود رینج کسی تکنیکی رکاوٹ کی وجہ سے نہیں، بلکہ یہ ایک سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ ہے۔
آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی اسمگلنگ کی مقدار انتہائی کم ہے، جسے اب چھوٹے بحری جہازوں کے ذریعے بڑے تیل کے ٹینکروں تک منتقل کیا جا رہا ہے۔
جنرل محمد رضا نقدی کے مطابق، ہتھیاروں کی مار کرنے کی صلاحیت اور رینج کا تعین ملک کی دفاعی ضروریات اور سپریم لیڈر (رہبرِ انقلاب) کی ہدایات کے عین مطابق کیا جاتا ہے، تاہم اگر کبھی ضرورت پیش آئی تو ان کی طاقت اور رینج میں باآسانی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
خطے کے اہم آبی گزرگاہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی جنرل نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز اس وقت بند ہے اور ایرانی مسلح افواج کا اس پر مکمل اور مؤثر کنٹرول قائم ہے