Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کا جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار، آئی اے ای اے کے مطالبے کو غیر قانونی قرار دے دیا

 تہران: ایرانی خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی نے تباہ شدہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے متعلق عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مطالبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں۔

حسن قشقاوی کا کہنا ہے کہ فوجی حملوں کا نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کے معائنے کے حوالے سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) میں کوئی واضح طریقہ کار طے نہیں کیا گیا، جبکہ آئی اے ای اے بھی اس حوالے سے کوئی بین الاقوامی ضابطہ پیش کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران کو ایک غیر قانونی اقدام قبول کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق ایران، روس اور چین کا مشترکہ بیان جوہری تنصیبات کے معائنے سے متعلق تینوں ممالک کے متفقہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی اے ای اے کو سفارتی دباؤ کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور جو مقاصد فوجی حملوں کے ذریعے حاصل نہیں کیے جا سکے، انہیں سفارتی دباؤ کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More