\- بیجنگ: چین میں منعقدہ 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک کے مقابلوں میں پاکستانی کیڈٹس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی ٹیموں میں پہلی اور مجموعی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
چین کی آرمی انجینئرنگ یونیورسٹی نانجنگ میں ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان سمیت 11 ممالک کی فوجی اکیڈمیوں اور چین کی 18 فوجی اکیڈمیوں کے کیڈٹس نے حصہ لیا۔
پاکستان کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کے کیڈٹس نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 11 ممالک کی ٹیموں میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ مجموعی طور پر شریک 29 ٹیموں میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جیت لیا۔
مقابلے کی کانسیپٹ اینڈ پیپر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے اپنا جدید منصوبہ ’’باکسر اَن مینڈ گراؤنڈ وہیکل‘‘ پیش کیا، جسے ججز کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
ایونٹ میں میانمار، آذربائیجان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، مصر اور ویتنام سمیت مختلف ممالک کے کیڈٹس نے بھی شرکت کی۔
پاکستانی کیڈٹس کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی مہارت اور صلاحیتوں کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
[…] کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی اور محض 61 رنز پر 5 کھلاڑی […]
[…] کے مطابق ایران، روس اور چین کا مشترکہ بیان جوہری تنصیبات کے معائنے سے متعلق تینوں […]