لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر نے ایک بار پھر ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے تقریباً 18 سال بعد مارول کی دنیا میں واپسی کرلی ہے۔
فاران طاہر مارول اسٹوڈیوز کی سیریز ’ویژن کویسٹ‘ کی چھٹی قسط میں ایک بار پھر اپنے معروف کردار رضا کے روپ میں نظر آئے ہیں۔ انہوں نے 2008 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’آئرن مین‘ میں رضا نامی خطرناک ولن کا کردار ادا کیا تھا، جس نے فلم میں ٹونی اسٹارک کو اغوا کیا تھا۔
تقریباً 18 برس بعد اداکار کی مارول فرنچائز میں واپسی نے ان کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ اس مرتبہ ان کا حلیہ اور انداز پہلے سے مختلف دکھائی دیتا ہے، جبکہ سیریز کی نئی قسط میں وہ اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ویژن کو پکڑنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔
فاران طاہر کی مارول کی دنیا میں واپسی پاکستانی شوبز حلقوں کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ وہ طویل عرصے سے بین الاقوامی فلمی صنعت میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ہالی ووڈ میں ان کی مسلسل موجودگی اور معروف فلمی منصوبوں میں شرکت پاکستانی فنکاروں کی عالمی سطح پر نمائندگی کو اجاگر کرتی ہے۔
[…] ڈالر رہے، جبکہ 28 اکتوبر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 278.6 روپے ریکارڈ کی […]
[…] نے واضح کیا کہ پاکستان چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا نام مستقل طور پر برقرار رکھا […]
[…] پاکستانی اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے لیجنڈری اداکار قوی خان […]
[…] ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھاری […]
[…] پاکستانی فائٹر نے فائنل تک رسائی کے سفر میں دنیا کی دو مضبوط حریف کھلاڑیوں کو زیر کیا۔ اس سے قبل وہ روس کی نامور یورپی چیمپئن کو بھی شکست دے چکی ہیں۔ […]
[…] کی کانسیپٹ اینڈ پیپر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے اپنا جدید منصوبہ ’’باکسر اَن مینڈ گراؤنڈ […]