کرم: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی دہشت گردوں کی ایک تشکیل کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شلوزان سیکٹر میں دہشت گردوں نے سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازی کی کوشش ناکام بنائے جانے پر افغان طالبان نے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی، جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ہوگئی جبکہ افغان طالبان کی سرحدی چوکیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
[…] جنگ میں روس کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں پورے خطے کی […]