Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا افتتاح کر دیا

لاڑکانہ:   پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے بلاول بھٹو زرداری کو ادارے کے مختلف شعبوں، تعلیمی سہولیات اور سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کی سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ایگریکلچرل سائنسز اور قانون کی فیکلٹیز کا دورہ بھی کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا قیام سندھ یونیورسٹی اور قائد عوام یونیورسٹی کے سابق لاڑکانہ کیمپسز، شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو لا کالج کو یکجا کرکے عمل میں لایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئی یونیورسٹی میں سماجی و انسانی علوم، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، زرعی علوم اور قانون سمیت مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے قیام کا بنیادی مقصد لاڑکانہ سمیت صوبے بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور سندھ کی سماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More