Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:   نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے تنازعات کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو تعمیری انداز میں سفارتی عمل جاری رکھنا چاہیے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے مسلسل اور مؤثر سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا، سعودی عرب، ترکیے، جاپان، مصر، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کے ساتھ تعلقات بھی پاکستان کے لیے اہم ہیں۔ سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ مجوزہ دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے عزم کا مظہر ہے۔ پاکستان قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے ساتھ سفارتی روابط اور ترقی کے مواقع برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ […]

  2. […] ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے میزائل سٹی کا افتتاح ایرانی قوم کے اس پختہ عزم کا اظہار ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ […]

  3. […] دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور بختیار سعیدوف نے پاکستان اور ازبکستان کے دیرینہ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More