Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر باہمی رابطوں اور مشاورت کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور اہم امور پر ایک دوسرے سے مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] موقع پر اسحاق ڈار نے تنازعات کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More