Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سعودی عرب میں اچانک کیا ہوا؟ ایئرپورٹ پر حملہ، ہلاکتیں اور امریکہ کا ہنگامی فیصلہ!

ریاض: سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو روکنے کے دوران گرنے والے ملبے سے مزید 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرپورٹ پر حملے میں زخمی ہونے والوں کی حالت معمولی سے شدید نوعیت کی ہے۔ حکام نے تاحال حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون اور اس کے ماخذ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔

ریاض: سعودی عرب میں ڈرون حملوں کے واقعات، متعدد ہلاک و زخمی

سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے مشرقی صوبے میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران 5 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق شیبہ آئل فیلڈ کے قریب ڈرون کو روکنے کی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے فلپائن اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 2 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ زخمیوں میں پاکستانی اور بھارتی شہری شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ریاض میں اپنے سفارت خانے کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات، اردن، قطر اور بحرین میں بھی امریکی سفارتی عملے کے اہلِ خانہ کو روانگی کی ہدایت دی گئی ہے۔

فرانس کے صدر ایمانویل میخواں نے سعودی عرب کے اچانک دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ایلیزیے محل کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب سے یکجہتی اور توانائی کی فراہمی کے تحفظ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ادھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ممکنہ فوجی مدد کی پیشکش کا مقصد صرف اس کی سرزمین اور سرحدوں کا دفاع ہے، جبکہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں بیرونی فوجی مداخلت سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے جنگ بندی اور مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش پر تاحال سعودی عرب یا حوثی جماعت کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔ اس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] رہنماؤں کی ملاقات کو سعودی عرب اور یونان کے درمیان تزویراتی شراکت داری، توانائی کے […]

  2. […] ترجمان نے بعد ازاں سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارتِ دفاع کو بھی نشانہ بنانے کا […]

  3. […] آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفون […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More