امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کویت میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ بیورنگ کو شدید ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد خالی کروا لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگ کے ابتدائی ایام میں امریکی افواج کو بیس پر زبردست ایرانی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں اڈے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آئیں۔
حملوں میں ایف-5 جنگی طیاروں کا بھی استعمال کیا گیا اور یہ حملے اس قدر شدید تھے
امریکی فوج کے پاس بیس چھوڑنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہ رہا
سی بی ایس نیوز کا کہنا ہے کہ دفاع کے لیے امریکی اہلکاروں کے پاس پیٹریاٹ میزائلوں سمیت دیگر ضروری گولہ بارود کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی۔
دفاعی سامان ختم ہونے کے باعث 100 سے زائد امریکی فوجیوں نے کویتی صحرا میں منتقل ہو کر عارضی ٹھکانے قائم کیے۔
رپورٹ کے مطابق کیمپ بیورنگ اور صحرائی ٹھکانوں پر مسلسل حملوں کے باوجود کسی امریکی فوجی کی ہلاکت کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
[…] امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے قدامت پسند ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ نضال حسن کو سزائے موت فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جائے گی اور اسے عوامی سطح پر لائیو نشر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں لوگ اسے دیکھیں تاکہ دنیا کو پیغام ملے کہ اس نوعیت کے سنگین اقدامات کے نتائج انتہائی شدید ہوتے ہیں۔ […]
[…] سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی نظام کمزور ہوکر بکھر جائے گا، تاہم امریکی حکمتِ عملی […]
[…] امریکی صدر نے ایران میں مہنگائی کی شرح 301 فیصد ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی معیشت دنیا کی بدترین معیشتوں میں شامل ہے۔ […]
[…] ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ایران ایسا پائیدار دفاعی توازن قائم کرنا چاہتا ہے جو مستقبل میں کسی بھی ممکنہ جارحیت کو روک سکے۔ ان کے مطابق تہران مذاکرات کے ذریعے یہ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہے، لیکن مطالبات کی منظوری کے بغیر لڑائی ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہوگا۔ […]
[…] امریکی صدر نے مزید کہا کہ مقتولین کے قریبی اہل خانہ چاہیں تو سزائے موت کے عمل کو موقع پر موجود رہ کر دیکھ سکتے ہیں۔ […]
[…] امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے یہ اقدام سیاسی مواد سے متعلق اپنی پالیسیوں کی بار بار خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔ فلم کی تقسیم کار کمپنی کو جمعے کی سہ پہر اکاؤنٹ کی مستقل معطلی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ […]
[…] امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فرانس کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے سرحدیں بند کرنے کا مشورہ دیا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں انہوں نے تارکین وطن سے متعلق سخت دعوے کیے اور فرانسیسی حکومت پر سرحدی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ […]
[…] ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے جنگ بندی اور مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش پر تاحال سعودی عرب یا حوثی جماعت کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔ اس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ […]