واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے مقررہ شیڈول کے مطابق فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔
ٹرمپ کے مطابق سزائے موت کو براہِ راست نشر کرنے سے دنیا کو دہشت گردی سے نمٹنے کے امریکی طریقہ کار کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام دیا جا سکتا تھا، تاہم بہت سے لوگ نڈال حسن کو مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔
امریکی صدر کے مطابق مجرم کو شیڈول کے مطابق فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزا دی جائے گی
امریکی صدر نے مزید کہا کہ مقتولین کے قریبی اہل خانہ چاہیں تو سزائے موت کے عمل کو موقع پر موجود رہ کر دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نڈال حسن امریکی فوج کا سابق ڈاکٹر اور نفسیاتی معالج تھا، جس نے 2009 میں ٹیکساس کے فوجی اڈے فورٹ ہُڈ میں فائرنگ کی تھی۔ اس حملے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔
نڈال حسن کو 2013 میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔