Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فرانس میں بدامنی کے بعد جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ، حکومت کا امن بحال کرنے پر زور

 پیرس: فرانس میں پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے مقامی حکام کو پیر کی شام سے جزوی کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ہنگامی حالت بھی نافذ کی جاسکتی ہے، تاہم موجودہ حالات میں مخصوص علاقوں تک محدود کرفیو مناسب اقدام ہوگا۔

سیبسٹین لیکورنو نے واضح کیا کہ پابندیاں مقامی سطح پر عائد کی جائیں گی اور پورے پیرس میں کرفیو نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ تاہم انہوں نے ان شہروں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں جہاں یہ پابندیاں نافذ ہوں گی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ لوران نونیز نے کہا کہ منگل کی شام پیرس سینٹ جرمین اور بارسلونا کے درمیان شیڈول فٹبال میچ منسوخ کرنے کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

ادھر گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد فرانس کے بڑے شہروں کے میئرز نے سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فرانس کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے سرحدیں بند کرنے کا مشورہ دیا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں انہوں نے تارکین وطن سے متعلق سخت دعوے کیے اور فرانسیسی حکومت پر سرحدی اقدامات کرنے پر زور دیا۔

فرانس میں جاری بدامنی کے باعث شہریوں کے تحفظ اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ حکومت صورتحال پر قابو پانے کے لیے مقامی سطح پر پابندیاں عائد کرنے کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] میں پنجاب اور فرانس کے مابین تجارتی روابط مضبوط بنانے اور صنعتی و سرمایہ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More