Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

​صوبائی مشیر مینا مجید کی کاوشیں رنگ لے آئیں: تمپ کے لیے علیحدہ ڈسٹرکٹ کونسل کے قیام کی منظوری

صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ کی مسلسل کاوشوں اور سعی سے تمپ کے عوام کا ایک اور اہم اور دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ صوبائی کابینہ کے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں تمپ کے لیے علیحدہ ڈسٹرکٹ کونسل کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔

 

اس فیصلے کے تحت تمپ اب ضلع کیچ کی ڈسٹرکٹ کونسل سے الگ ہو کر ایک مستقل اور علیحدہ ڈسٹرکٹ کونسل کی حیثیت اختیار کر لے گا۔

 

کابینہ کی منظوری کے بعد تمپ میں بلدیاتی نظام کے تحت الگ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کے عہدے قائم کیے جائیں گے، جو علاقے کی انتظامی و بلدیاتی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

 

صوبائی مشیر محترمہ مینا مجید بلوچ کی اس اہم انتظامی کامیابی کو تمپ کے بلدیاتی اور انتظامی ڈھانچے میں ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی حلقوں کے مطابق اس فیصلے سے علاقائی سطح پر عوامی مسائل کے فوری حل، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور بلدیاتی امور کو بہتر اور فعال انداز میں چلانے میں مدد ملے گی۔

 

تمپ کے عوام اور بلدیاتی نمائندوں نے علیحدہ ڈسٹرکٹ کونسل کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ مینا مجید بلوچ کی کوششوں کو سراہا اور اسے علاقے کی تعمیر و ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں کھیل کے میدانوں کا آباد […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More