Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

قلات اسپورٹس گالا اختتام پذیر، کرکٹ اور فٹبال کی فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم

 قلات: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت قلات میں منعقدہ اسپورٹس گالا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، جہاں کرکٹ اور فٹبال ٹورنامنٹس کی اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی، لوکل گورنمنٹ آفیسر میر سعید احمد ساسولی، قبائلی رہنما میر قادر بخش مینگل، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میر اصغر لانگو، کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ عمیر نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض معروف صحافی مقبول گل محمد شہی نے انجام دیے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر مصدق صادق بلوچ اور کرکٹ فوکل پرسن وحید مینگل نے اپنی اپنی جانب سے مہمانِ خصوصی کو سپاس نامے پیش کیے۔

تقریب کے دوران شاہین فٹبال کلب کی نئی کٹ کی رونمائی بھی کی گئی، جسے شرکاء نے سراہا۔

ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے ٹورنامنٹس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور منتظمین کی محنت کو بھی سراہا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں نے کرکٹ اور فٹبال مقابلوں کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں، نمایاں انفرادی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ آفیشلز میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More