Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری کا ریکروٹ ٹریننگ سینٹر کا دورہ، تربیتی سہولیات کا جائزہ

 قلات: ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں میں اضافہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ریکروٹ ٹریننگ سینٹر (آر ٹی سی) میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریکروٹ ٹریننگ سینٹر قلات کے دورے کے موقع پر کیا۔ سینٹر پہنچنے پر ایس پی آر ٹی سی ارشاد احمد گولہ نے ان کا استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

دورے کے دوران سی ایل آئی انسپکٹر عبدالعزیز محمد حسنی، ایس آئی جمیل احمد شاہوانی، سی ڈی آئی ظفراللہ، اے ایس آئی حاجی خان، اے ایس آئی عبدالحمید اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ایس پی آر ٹی سی ارشاد احمد گولہ نے ڈپٹی کمشنر کو سینٹر کے مختلف شعبہ جات، پریڈ گراؤنڈ، کلاس رومز، کینٹین، میس اور دفاتر کا معائنہ کرایا۔ اس موقع پر انہیں دستیاب سہولیات، تربیتی سرگرمیوں اور انتظامی امور کے علاوہ سینٹر کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے زیر تربیت پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور جاری تربیتی کورس کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔ انہوں نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے پولیس اہلکار ہمارے بھائی ہیں اور انہیں چاہیے کہ پوری محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر تربیت سے پولیس اہلکار مستقبل میں امن و امان برقرار رکھنے، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرسکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور تربیتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More