Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت جیلوں میں اصلاحات سے متعلق اجلاس

 کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت صوبے کی جیلوں میں اصلاحات، انتظامی امور اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہوم حمزہ شفقات، آئی جی جیل خانہ جات عاصم سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران صوبے کی جیلوں میں موجودہ انتظامی صورتحال، اصلاحاتی اقدامات اور قیدیوں کو دستیاب سہولیات سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر متعلقہ حکام نے جیلوں کے نظام میں بہتری، انتظامی مسائل کے حل اور قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ہدایت کی کہ جیلوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور قیدیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جیلوں میں سہولیات کی بہتری، انتظامی امور کی مؤثر نگرانی اور اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ قیدیوں کو بہتر ماحول اور ضروری سہولیات میسر آسکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More