Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، مطالبات مانے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی؟

تہران: ایران نے امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپنے مطالبات تسلیم کرائے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گا، تاہم تہران نہ غیرمعینہ مدت تک جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے اور نہ ہی طویل مذاکرات میں الجھنے کا خواہاں ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ایران ایسا پائیدار دفاعی توازن قائم کرنا چاہتا ہے جو مستقبل میں کسی بھی ممکنہ جارحیت کو روک سکے۔ ان کے مطابق تہران مذاکرات کے ذریعے یہ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہے، لیکن مطالبات کی منظوری کے بغیر لڑائی ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہوگا۔

 

تہران جنگ کو غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے کا خواہاں نہیں، محمد باقر قالیباف نے پائیدار دفاعی توازن کے لیے مذاکرات پر زور دے دیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق قالیباف نے امریکی دباؤ اور مقررہ ڈیڈ لائنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے دی گئی مہلتیں گزر چکی ہیں۔ ان میں ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کی کوششیں بھی شامل تھیں، تاہم ان اقدامات کے باوجود ایرانی نظام بدستور کام کر رہا ہے۔

اس سے قبل قالیباف نے سوشل میڈیا پر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی معاشی پیش گوئیوں پر طنز کرتے ہوئے انہیں فزکس کا نوبیل انعام دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ کے نتائج سے متعلق بیسنٹ کی پیش گوئیوں نے وقت کے تصور کو ہی بے معنی بنا دیا ہے۔

ایرانی قیادت کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران مستقبل میں ممکنہ جارحیت سے بچاؤ کے لیے دفاعی ضمانتیں حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم امریکا کے دباؤ کے سامنے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] عوام ثابت قدم رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران عوامی تعاون اور قومی یکجہتی کے ذریعے درپیش چیلنجز کا […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More