Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکا نے ایران کی طاقت اور استحکام کا غلط اندازہ لگایا: پاسدارانِ انقلاب

 قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ سیاسی امور کے نائب سربراہ یداللہ جوانی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے استحکام اور بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو سمجھنے میں ناکام رہا۔

 

یداللہ جوانی کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے ایرانی معاشرے کی زمینی حقیقتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ تصور کیا

 

کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی نظام کمزور ہوکر بکھر جائے گا، تاہم امریکی حکمتِ عملی توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہ کرسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت سے پہلے بھی امریکا ایران پر دباؤ ڈالتا رہا ہے، لیکن ایرانی قیادت کی ثابت قدمی اور ردعمل کے باعث یہ کوششیں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکیں۔

رپورٹ کے مطابق فروری کے آخری دن امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای، عسکری قیادت اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت متعدد اہم شخصیات ہلاک ہوگئی تھیں، جس کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا۔

الجزیرہ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کو توقع تھی کہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ایران میں سیاسی انتشار بڑھے گا، نئی قیادت کمزور پڑ جائے گی اور حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آئے گی۔

تاہم رپورٹ کے مطابق ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ اعلیٰ عہدیداروں کی ہلاکت کے باوجود نظام برقرار رہنا اس کی ادارہ جاتی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ملک کا نظام اس انداز میں تشکیل دیا گیا ہے کہ کسی ایک شخصیت کی عدم موجودگی میں دوسری شخصیت ذمہ داریاں سنبھال سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More