Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

قندھار اور ہلمند میں طالبان مخالف کارروائیاں

افغان طالبان کی مخالف مسلح تنظیم افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ قندھار کے ضلع ڈنڈ میں ایک کارروائی کے دوران طالبان کا کمانڈر عزت اللہ ہلاک ہو گیا ہے۔

 

 

تنظیم کے مطابق، قندھار ہی کے ضلع ارغنداب میں کی گئی ایک اور ٹارگیٹڈ کارروائی کے نتیجے میں طالبان انٹیلی جنس کا ایک اہلکار مارا گیا۔ اس کے علاوہ، صوبہ ہلمند میں ایک جیل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس میں طالبان رجیم کا ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 

 

 کمانڈر عزت اللہ سمیت 3 اہلکار ہلاک، افغان یونائیٹڈ فرنٹ کا دعویٰ

 

افغانستان میں طالبان کے تسلط کے خلاف مسلح تحریکوں میں آتا یہ تیزی سے اضافہ اور مسلسل کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوامی اور سیاسی سطح پر بے چینی اور سکت شدید بڑھ چکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More