Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیراعظم کا دورۂ پشاور، 12 اضلاع کی سکیورٹی پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، جہاں وہ خیبرپختونخوا میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران اپیکس کمیٹی سمیت دیگر اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے، جبکہ انہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور 12 اضلاع سے متعلق خصوصی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے

وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں اور نئے مقرر کردہ اہداف کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پشاور کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل ان کا دورہ پشاور دو مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کے علاوہ، وزیراعظم نے کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے پاکستان […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More