اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ڈاکٹر نجیب نقی کو مسندِ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا دہرایا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں بنیادی ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے اور وہاں کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اور تعاون فراہم کرے گی۔
اس کے علاوہ، وزیراعظم نے کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے پاکستان کی پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز حقوق کے لیے اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا یہ بنیادی حق ملنے تک پاکستان کی غیر متزلزل حمایت برقرار رہے گی۔ اس اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔
[…] کشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں منعقدہ […]
[…] میں کہا گیا ہے کہ ایک منٹ کی خاموشی کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور عالمی […]
[…] کشمیری عوام کی ثابت قدمی، استقامت اور حقِ خودارادیت کیلئے […]
[…] کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں دوپہر کے وقت ہوگی، جس میں جماعت اسلامی کے نائب […]
[…] نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے […]