مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
آزاد کشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ 24 اکتوبر 1947ء کو آزاد حکومت کا قیام کشمیری عوام کے اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ یہ دن کشمیری تاریخ میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور ماضی کی جدوجہد کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر محمد نجیب خان نے تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال استقامت کا مظاہرہ کیا اور بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
صدر آزاد کشمیر نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور مضبوط ادارے ریاست کی ترقی اور استحکام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ خوشحال اور مستحکم آزاد کشمیر کی تعمیر کے لیے تمام طبقات کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
[…] خان کاکڑ نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا […]
[…] آزاد کشمیر پولیس نے نائیک بوستان خان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ […]
[…] آزاد کشمیر نے کہا کہ سرکاری گیسٹ ہاؤسز کی تزئین و آرائش کی جائے گی […]