Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کا امریکی جنگی جہازوں کو خلیجِ فارس میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا اعلان

 تہران: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ علی عبداللہی نے کہا ہے کہ امریکی جنگی جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

علی عبداللہی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا یہ سوچنا محض ایک خواب ہے کہ امریکی فوج اور بحریہ دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اپنا یہ خواب ہمیشہ کے لیے اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ کسی بھی صورت اور کسی بھی وقت امریکی فوجی جہازوں کو خلیجِ فارس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سے ایک روز قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج آبنائے ہرمز سے 600 سے 700 کلومیٹر دور چلی گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور بحری جہازوں پر حملوں سے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہا ہے، تاکہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب آبنائے ہرمز سے زیادہ تیل گزر رہا ہے، تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ ایران تیل کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] عہدیدار نے مزید کہا تھا کہ ایران کو اپنے مثبت بیانات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا […]

  2. […] نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور پالیسیوں نے وائٹ ہاؤس کی طاقت کو شدید […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More