Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران مخالف کسی بھی اتحاد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا: ایرانی فوج

 تہران: ایرانی فوج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے گا۔

اپنے بیان میں ابوالفضل شکارچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سخت گیر ساتھیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کو تباہ کرنے کے ارادے سے آئے تھے، لیکن خود ایک بڑے اسٹریٹجک بحران میں پھنس گئے۔

ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں تعطل کا شکار ہوچکا ہے، جبکہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ انتظامیہ اور ری پبلکنز کی شکست ایران کے سامنے ناکامی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور پالیسیوں نے وائٹ ہاؤس کی طاقت کو شدید متاثر کیا ہے۔

ابوالفضل شکارچی کے مطابق امریکا کی جارحیت، دہشت گردی اور دباؤ کے ذریعے ایران کو جھکانے کی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے اور ایران مخالف کسی بھی محاذ آرائی کا انجام بھی ناکامی ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنے مؤقف پر قائم ہے، […]

  2. […] جانب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران آبنائے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More