Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کا دو روزہ منصوبہ معقول تجاویز پر مشتمل ہے، امریکی مطالبات غیرمنصفانہ ہیں: اسماعیل بقائی

 تہران:  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کا دو روزہ منصوبہ انتہائی معقول تجاویز پر مبنی ہے، تہران اپنے قومی مفادات اور حقوق پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کرے گا۔

تہران میں پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا ایران کی جانب سے اپنے حقوق کے مطالبے کو غیرمعقول قرار دیتا ہے، حالانکہ مذاکرات شروع ہونے سے قبل پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ بالکل جائز ہے۔ غیرمعقول اقدام مذاکرات کے دوران جنگ شروع کرنا ہے۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنے مؤقف پر قائم ہے، اگر امریکا ایرانی مطالبات تسلیم کر لیتا ہے تو آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی کی صورتحال بحال ہو سکتی ہے۔

اسماعیل بقائی نے امریکی آئرن گیٹ ٹاسک فورس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنگ کی حمایت کی اسے کتنی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More