Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران پر ممکنہ نئے حملے تشویشناک ہیں، ٹرمپ کو تحفظات سے آگاہ کر دیا: اردوان

 انقرہ:   ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر ممکنہ نئے فوجی حملوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیے ایران کے خلاف کسی نئی فوجی کارروائی کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، علاقائی تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خطے کی صورتحال ایک مرتبہ پھر منفی سمت کی جانب بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، تاہم ترکیے کشیدگی روکنے اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایران پر ممکنہ حملوں اور خطے کی کشیدہ صورتحال سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More