Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آنکاڑہ ڈیم روڈ کی تعمیر و بحالی کا آغاز، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا منصوبے کا دورہ

 گوادر: قائد حق دو تحریک بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آنکاڑہ ڈیم روڈ کی تعمیر و بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا۔

آنکاڑہ ڈیم روڈ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا، جس کے باعث علاقے کے رہائشیوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں اس منصوبے کو بلوچستان اسٹیٹ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) میں شامل کیا گیا، جس کے بعد تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سرکاری تخمینے کے مطابق منصوبے پر تقریباً 9 کروڑ 89 لاکھ 96 ہزار 689 روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے کے تحت 5.7 کلومیٹر طویل اور 12 فٹ چوڑی سڑک کی بحالی، دو انچ موٹی بٹومینس تہہ بچھانے اور 36 انچ قطر کے چار پائپ کلورٹس کی تعمیر شامل ہے۔

اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور آنکاڑہ ڈیم روڈ کی تعمیر و بحالی بھی اسی سلسلے کی اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنکاڑہ ڈیم روڈ کے ساتھ ضلع گوادر کے دیگر دیہی علاقوں کو بھی سڑکوں کے ذریعے منسلک کرنے کی کوششیں کی جائیں گی تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More