Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی کوششیں رنگ لے آئیں، جیونی ہسپتال سولرائزڈ، بحالی کے اقدامات تیز

 گوادر: قائد حق دو تحریک بلوچستان و رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی کوششوں سے جیونی کے شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم ہسپتال کی بحالی اور اسے مکمل فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات میں پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ ہسپتال میں سولرائزیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر بلوچ کی سربراہی میں ہسپتال میں سولر سسٹم نصب کر دیا گیا ہے، جس سے بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہسپتال کی عمارت کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سپلائی کنکشن لگانے کے اقدامات جاری ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد ہسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور جیونی سمیت گردونواح کے عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ اقدامات کی تکمیل کے بعد توقع ہے کہ ہسپتال میں جلد او پی ڈی اور ایمرجنسی سروسز کا آغاز کر دیا جائے گا، جس سے مقامی آبادی کو علاج کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہوگی اور ہسپتال کی فعالیت میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی کوششوں سے شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم ہسپتال جیونی کو اپ گریڈ کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) کا درجہ دیا گیا تھا۔

ہسپتال میں سولرائزیشن، عمارت کی مرمت اور پانی کی فراہمی کے لیے جاری کام اس کی مکمل بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔ ان اقدامات سے جیونی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ حکام عوامی مشکلات کے فوری ازالے اور گوادر میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ […]

  2. […] موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More