گوادر: چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے گوادر فری زون میں ہینگنگ ٹریڈ کمپنی کے سلاٹر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہیں کمپنی کے آپریشنز اور پیداواری سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران بتایا گیا کہ ہینگنگ ٹریڈ کمپنی نے فری زون میں سلاٹر ہاؤس کے ساتھ گدھوں کی فارمنگ کا انتظام بھی قائم کیا ہے۔ اس صنعتی منصوبے سے تجارتی سرگرمیوں اور برآمدات کے فروغ میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے ہینگنگ ٹریڈ کمپنی کے سلاٹر ہاؤس کا معائنہ کیا، فری زون میں گدھوں کی فارمنگ اور صنعتی سرگرمیوں کو تجارتی و برآمدی فروغ کے لیے اہم قرار دے دیا۔
اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کہا کہ گوادر فری زون میں صنعتی منصوبے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا فروغ گوادر کو ایک اہم معاشی مرکز بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی جانب سے فری زون میں سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، جبکہ صنعتی منصوبوں کی ترقی سے شہر کی معاشی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
[…] کے مطابق گوادر کے قدرتی حسن، سمندری ورثے اور منفرد ثقافت کے باعث یہاں […]
[…] ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر بلوچ کی سربراہی میں ہسپتال میں سولر سسٹم […]
[…] کے مطابق گوادر پورٹ کو خطے میں تجارت، ٹرانس شپمنٹ، ٹرانزٹ ٹریڈ اور […]