تہران: ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 10 روز کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کم از کم 11 آئل ٹینکروں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہازوں اور ان کے نیویگیشن سسٹم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
ایرانی بحریہ کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور ان کے جہاز رانی کے نظام کو بھی مفلوج کیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران آبنائے ہرمز میں متعدد تجارتی جہازوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔
ایرانی بحریہ کے اس دعوے کے بعد خطے میں بحری آمدورفت اور تیل کی ترسیل سے متعلق صورتحال پر تشویش مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔