Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش سکول کا افتتاح کر دیا

 اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش سکول کا افتتاح کر دیا، جہاں ہونہار طلبہ و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم کو دانش سکول اسلام آباد کے مختلف شعبوں، تعلیمی سہولیات اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ دانش سکول 30 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے، جہاں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بریفنگ کے مطابق ہر جماعت میں 120 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، جبکہ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 360 ہونہار بچوں کو 100 فیصد میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ سکول میں تدریسی سرگرمیوں کے لیے ابتدائی طور پر 38 اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں، جبکہ طلبہ کی ضروریات اور تعلیمی تقاضوں کے مطابق تدریسی عملے میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

دانش سکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ تعلیمی بلاکس قائم کیے گئے ہیں۔ ہر بلاک میں 24 کلاس رومز کے علاوہ جدید آئی ٹی، سائنس اور روبوٹکس لیبارٹریز بھی موجود ہیں، تاکہ طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور عملی تربیت فراہم کی جا سکے۔

سکول میں ای لائبریری اور آرٹ روم بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں طلبہ کی علمی، تخلیقی اور فنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

دانش سکول کے قیام کا مقصد ہونہار بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اور انہیں جدید تعلیم کے ذریعے بہتر مستقبل کے مواقع دینا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں […]

  2. […] وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں اور نئے مقرر کردہ اہداف کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More