Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مریم نواز نے لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، عظمیٰ بخاری

 لاہور:   وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، نوجوانوں کا مستقبل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید ہنر سے وابستہ ہے، کنٹینر، لانگ مارچ اور دھرنے ان کے روشن مستقبل کی ضمانت نہیں بن سکتے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے بیٹوں اور بیٹیوں کی تعلیمی اور سماجی ضروریات کا خیال اپنے بچوں کی طرح رکھ رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی اور عوامی مقبولیت سے خوفزدہ عناصر ان پر ذاتی حملے کرتے ہیں، جبکہ اخلاقیات اور تعلیمات کا درس دینے والے بعض افراد بھی سیاسی مخالفت اور بغض کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے محض دعووں کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے اپنی کارکردگی ثابت کی ہے، جس کے باعث انہیں عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جعلی تبدیلی اور کھوکھلے نعروں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی صورتحال کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف ہے، جس نے قومی مفاد اور صوبے کے امن کے بجائے دہشت گردی کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں۔ ایسے حالات میں سیکیورٹی اداروں کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا فورسز کا حوصلہ پست کرنے کے مترادف ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بہادر جوانوں اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] موقع پر طلبہ کی فیسوں کی بروقت ادائیگی، اسکالرشپ چیکس کی شفاف تقسیم اور جامعہ کے تعلیمی کیلنڈر پر عمل […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More