صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق ویڈیوز پر سوالات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پرانی اور غیر متعلقہ ویڈیوز کو احتجاج سے منسوب کیا گیا۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق جامشورو میں بوائلر کی ایک پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج کا منظر بنا کر پیش کیا گیا،
جبکہ بھارتی شہری اشوک سوان نے جنترمنتر پر ہونے والے احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد کے احتجاج سے منسوب کیا۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جعلی قیادت، جعلی انقلاب اور جعلی احتجاج کے بعد اب اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروا دینا اور اس کے لیے ناسا کی ویڈیو استعمال کر لینا۔
صوبائی وزیر نے خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس صوبے میں دہشت گرد محفوظ ہوں، پولیس غیر مسلح ہو اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا جائے، وہاں ایمرجنسی جیسی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ترانے اور پرچم کا احترام نہ کرنے والا وزیر اعلیٰ قابل نفرت رویے کا مظاہرہ کرتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 13 سال کے دوران خیبر پختونخوا کے عوام کو کیا دیا گیا اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا، یہ سب واضح ہے۔
[…] عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جعلی تبدیلی اور کھوکھلے نعروں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی صورتحال کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف ہے، جس نے قومی مفاد اور صوبے کے امن کے بجائے دہشت گردی کو ترجیح دی۔ […]
[…] خیبرپختونخوا کے پنجاب اسمبلی کے دورے کے موقع پر عظمیٰ بخاری نے 100 سے 200 افراد کو اسمبلی میں داخل […]